ڈاکٹرعشرت العباد نے یہ بات پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کے دوران کہی۔

پرامن بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں:گورنرسندھ
05 دسمبر 2015 (09:29)
0

پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پر امن طور پر کرانے کیلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔