File photo

یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری
05 اگست 2017 (20:03)
0

ملک کا سترواں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے لوگوں میں انتہائی جوش وجذبہ پایا جاتا ہے۔

گلیوں، سڑکوں اور گھروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جارہا ہے اور ملک کے اہم شہروں اور قصبوں میں یوم آزادی سے متعلق بیجوں، قومی پرچموں اور دیگر سامان کے سٹال بھی قائم کئے گئے ہیں۔
تعلیمی، سماجی ، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تحریک پاکستان کے رہنمائوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگراموں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔
ریڈیو پاکستان نے بھی جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں برصغیر کے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے حصول کی جدوجہد کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔