05 اگست 2014 (20:42)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت نے اعلان کیاہے کہ دسمبر 2015تک باقی ماندہ سولہ لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی اکثریت کی رضا کارانہ بنیادوں پر وطن واپسی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔
وزارت کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی افغانستان ، پاکستان اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے مطابق رضاکارانہ بنیادوں پر ہورہی ہے ۔