سوفٹ لمبائی اور ستر فٹ چوڑائی کا یہ جھنڈا وفاقی دارالحکومت کے لوگوں کیلئے بڑی توجہ کا مرکز ہے ۔

یوم آزادی کے سلسلے میں ریڈیوپاکستان کی عمارت پر بہت بڑا قومی جھنڈا آویزاں
05 اگست 2014 (20:11)
0

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ریڈیوپاکستان نے نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد کی عمارت پر ایک بہت بڑا قومی جھنڈا آویزاں کیاہے ۔ سوفٹ لمبائی اور ستر فٹ چوڑائی کا یہ جھنڈا خاص کپڑے سے تیار کیاگیا ہے جو وفاقی دارالحکومت کے لوگوں کیلئے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔ 

 

جھنڈے میں سبز اور سفید کپڑے کا تناسب مقررہ معیار کے مطابق بالترتیب اسی فیصد اور بیس فیصد رکھاگیاہے۔ یہ جھنڈا ملک میں جاری یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پورا مہینہ آویزاں رہے گا۔