ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن آئین کی خلاف ورزی یا قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

تحریک انصاف کومسائل پر بات چیت کیلئےپارلیمنٹ کا فورم استعمال کرناچاہئے:احسن اقبال
05 اگست 2014 (10:25)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ مسائل پر بات چیت کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن آئین کی خلاف ورزی یا قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو دوسروں کے لئے مثال قائم کرنے کیلئے خیبرپختونخوا میں انقلاب لانا چاہئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری عدلیہ، الیکشن کمیشن اور موجودہ حکومت کی اقتصادی ترقی پر یقین نہیں رکھتے۔