مقابلے کا عنوان" اک پرچم کے سائے تلے" تھا۔

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں فیصل آباد میں ملی نغموں کا مقابلہ
05 اگست 2014 (22:54)
0

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان اور پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام فیصل آباد کے ایک مقامی کالج میں ملی نغموں کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا۔ فیصل آباد ڈویژن کے کالجوں کے ڈائریکٹر رانا منور خان جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پہلا انعام ربیعہ اکرم کو دیا گیا۔ مقابلے کا عنوان" اک پرچم کے سائے تلے" تھا۔ مقابلے کے شرکاء نے مختلف ملی نغمے گائے جن کو حاضرین نے بہت سراہا۔