اعزاز احمد چوہدری نے اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگردی کے واقعات سنگین مسئلہ ہیں۔

افغانستان قیام امن کیلئےپاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے:سیکرٹری خارجہ
05 اگست 2014 (21:48)
0

امور خارجہ کے سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے سرحد پار سے دہشتگردی کی کاررائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، دہشتگردوں کی سر پرستی کر رہا ہے جو ہماری سر زمین پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگردی کے واقعات سنگین مسئلہ ہیں۔ انہوں نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات کریں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔


پاک بھارت جامع مذاکرات کے پھر آغاز سے متعلق اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنے موقف اور اس بات کے تعین کی ضرورت ہے کہ انہیں کس طرح آگے بڑھنا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بھارت کے حالیہ دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق ترجیحی فیصلوں کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کو نیوکلئیر سپلائر گروپ کا باقاعدہ رکن تسلیم کرنا چاہیے۔