وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان یہ بھی نہیں جانتے کہ جہانگیر ترین کو مسلم لیگ نون کے اُمیدوار نے نہیں بلکہ ایک آزاد اُمیدوار نے ہرایاتھا

عمران خان جمہوریت کی نفی کررہے ہیں:پرویز رشید
05 اگست 2014 (20:47)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے سوال اُٹھایا ہے کہ اگر عمران خان کو یقین ہے کہ پچھلے عام انخابات کا مینڈیٹ جعلی ہے تو پھر تحریک انصاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں کیوں بیٹھی ہے اور حکومت چلا رہی ہے ۔پی ٹی آئی کے سربراہ کی طرف سے آج ایک پریس کانفرنس میں اُٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر کے جمہوریت کی نفی کررہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان یہ بھی نہیں جانتے کہ جہانگیر ترین کو مسلم لیگ نون کے اُمیدوار نے نہیں بلکہ ایک آزاد اُمیدوار نے ہرایاتھا۔