اس سلسلے میں پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب ہوئی۔

 مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کی جانب سے جشن آزادی تقریبات کاآغاز
05 اگست 2014 (20:16)
0

آج (منگل) پشاور میں پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کی جانب سے جشن آزادی قومی جوش و جذبے سے منانے کیلئے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جو ایک مہینے تک جاری رہے گا۔
اس سلسلے میں پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب ہوئی ۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی پارٹی کے صدر پیر صابر شاہ نے پارٹی کارکنوں پر زوردیا کہ وہ جشن آزادی قومی جذبے سے منانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں ۔