عالمی خوراک پروگرام پاکستان کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر پیٹر سکوٹ بویڈن نے اسلام آباد میں ایک بیان میں یہ عزم دہرایا۔

اقوام متحدہ کا عالمی خوراک پروگرام پاکستان میں غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے پرعزم
05 اگست 2014 (19:05)
0

اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے پاکستان میں غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیاہے۔  عالمی خوراک پروگرام پاکستان کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر پیٹر سکوٹ بویڈن نے اسلام آباد میں ایک بیان میں یہ عزم دہرایا۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی خوراک پروگرام حکومت پاکستان اور فوڈ انڈسٹری کے اشتراک سے ملک میں غذائی فراہمی کیلئے جاری کوششوں میں مزید تیزی لائے گا۔