وزیرخزانہ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر پاکستان کے عوام میں غم و غصہ پایاجاتاہے۔

اسلامی تعاون تنظیم غزہ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے:ڈار
05 اگست 2014 (18:14)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم پر زوردیاہے کہ وہ غزہ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ اُنہوں نے یہ بات او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین عبداللہ مدنی سے ملاقات کے دوران کہی۔


اُنہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر پاکستان کے عوام میں غم و غصہ پایاجاتاہے ۔ سیکرٹری جنرل نے وزیر کو بتایا کہ غزہ کی صورتحال پر غور کیلئے اس مہینے کی بارہ تاریخ کو او آئی سی کا ایک اجلاس منعقد ہوگا۔