ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطالبات حقائق پر مبنی ہوئے تو حکومت مطالبات آئین کے تحت پورے کرنے کی کوشش کرے گی ۔

05 اگست 2014 (15:14)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ قوم نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے تیسری بار وزیراعظم محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

گوجرانوالہ میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطالبات حقائق پر مبنی ہوئے تو حکومت مطالبات آئین کے تحت پورے کرنے کی کوشش کرے گی ۔


انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج اور اختلافات رائے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اعلان کردہ مارچ جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بہتر ہو گا کہ عمران خان اپنے مطالبات کسی قسم کے مارچ کے بجائے پارلیمنٹ میں پیش کریں۔