فوری جنگ بندی ، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے ، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق مسئلہ فلسطین کے پرامن حل، قابل قبول فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی :فلسطینیوں پراسرائیلی حملوں کےخلاف متفقہ مذمتی قراردادمنظور
05 اگست 2014 (09:45)
0

قومی اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔قرارداد میں فوری جنگ بندی ، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے ، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق مسئلہ فلسطین کے پرامن حل، قابل قبول فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر بڑا دکھ اور تکلیف محسوس کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔


قرارداد میں مسئلے پر بات چیت کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کاہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے ۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی زور دیاگیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔