پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے عمران خان کے پاس کوئی سیاسی شعور نہیں۔

لانگ مارچ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں : مولانا فضل الرحمن
05 اگست 2014 (12:22)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے عمران خان کے پاس کوئی سیاسی شعور نہیں اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے اسی فیصد ترقیاتی فندز ضائع کردیئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور خیبر پختونخوا میں ان کی پارٹی کی حکومت بے گھر لوگوں کی حالت پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اور معاملات کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کسی بھی سیاسی پارٹی نے انتخابی نتائج کی تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن پر کوئی اثر ورسوخ ڈالنے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی۔