پارلیمنٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے طاہر القادری کی تقریر میں دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا۔

نوازشریف منتخب جمہوری حکومت کے سربراہ ہیں: پرویز رشید
05 اگست 2014 (12:12)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بادشاہت نہیں ہے اور وزیراعظم نوازشریف منتخب جمہوری حکومت کے سربراہ ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ماضی میں جعلی ریفرنڈم کے ذریعے بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔


پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے طاہر القادری کی تقریر میں دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور قانون کے مطابق ہی کوئی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔


ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ متعلقہ ادارے طاہر القادری کے اکائوئنٹس کی تحقیقات کررہے ہیں تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ چندے کے نام پر جمع کی گئی رقوم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ حکومت نے چودہ اگست کو آزادی مارچ کی اجازت دینے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔