کونسل نے اسلام آباد میں اپنے ایک اجلاس میں اس عزم کااعادہ کیا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

05 اگست 2014 (10:19)
0

کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

کشمیر رابطہ کونسل اور حریت رہنمائوں کی آزاد جموں کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں اپنے ایک اجلاس میں اس عزم کااعادہ کیا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے مظفرآباد کے آئندہ دورے سے ایک مرتبہ پھر دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان اور کشمیری محبت، اخوت اور اتحاد کے لازوال رشتوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔


قرارداد میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی گئی کہ وہ یہودیوں کے ان مظالم کو روکنے کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کریں۔