گول میز اجلاس میں امریکی فوج کےوائس چیف آف سٹاف جنرل نے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

امریکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی اہمیت کامعترف
05 اگست 2014 (10:15)
0

امریکہ نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

پینٹاگون میں صحافیوں کے ایک گول میز اجلاس میں امریکی فوج کے وائس چیف آف سٹاف جنرل جون ایف کیمبل نے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو چاہئے کہ اپنے عوام اور ان کی زندگی سے دہشتگردی کا خوف ختم کریں۔