نواز شریف نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کو اس مقصد کیلئے ہر وقت ہر طرح سے معاونت کیلئے تیار ہے

او آئی سی غزہ بحران کو حل کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے:وزیراعظم
05 اگست 2014 (22:40)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل Iyad Ameen Madani سے آج (منگل) اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ مسلم امہ کی آواز کو اجاگر کریں اور غزہ میں موجودہ سیاسی اور انسانی بحران کو حل کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو مسئلے کے پائیدار حل کیلئے معاونت فراہم کرنی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کو اس کے مقاصد حاصل کرنے میں ہر طرح سے اور ہر وقت معاونت کرنے کیلئے تیار ہے۔