چارہفتے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اٹھارہ سو سےزائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل اورحماس غزہ میں72گھنٹے کی جنگ بندی پرمتفق
05 اگست 2014 (09:48)
0

اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس نے غزہ میں آج سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔اس سے پہلے اسرائیل نے یکطرفہ طور پر غزہ میں سات گھنٹے کی فائر بندی کا اعلان کیا لیکن پھر حملے شروع کردیئے۔

تازہ اسرائیلی حملوں میں دس فلسطینی شہید ہوئے۔ ان حملوں میں اقوام متحدہ کے عملے کے نو ارکان بھی ہلاک ہوئے۔غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ چارہفتے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اٹھارہ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

  ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا ہے کہ وہ 72 گھنٹے کے لئے جنگ بندی کے معاہدے کے دوران صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔

ایک بیان میں انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کریں۔فلسطین کے بحران پر غور کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا۔