ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ سو ستاسی ہو گئی ہے۔

 عالمی بنک نے ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے20 کروڑ ڈالر مختص کر دیئے
05 اگست 2014 (14:06)
0

عالمی بنک نے ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے مغربی افریقی ممالک کی امداد کیلئے بیس کروڑ ڈالر مختص کئے ہیں۔عالمی بنک کے صدر جم ینگزکِم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے یہ رقم لائبیریا ، سیری لیون اور گنی کی حکومتوں سمیت عالمی ادارہ صحت کو دی جائے گی۔

ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ سو ستاسی ہو گئی ہے۔ایبولا وائرس کے ذریعے پھیلنے والا مرضہے جس کی علامات میں اچانک شدید بخار ، انتہائی کمزوری ، قے آنا ، پیچس اور جسم کے اندر اور باہر خون کا بہنا شامل ہیں۔