روس کے ایک سیکورٹی اہلکار نے کہا کہ یوکرین کے چار سو اڑتیس فوجیوں کو مفرور کے طور پر پناہ دی گئی ہے۔

یوکرین کے400سے زائد فوجیوں نے روس کی سرحد عبور کرلی
05 اگست 2014 (12:38)
0

یوکرین کے چار سو سے زائد فوجیوں نے روس کی سرحد عبور کرلی ہے اور کیف حکومت سے منحرف ہوگئے ہیں۔یوکرین نے فوجیوں کے سرحد پار کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ باغیوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ نے فوجیوں کو روسی علاقے میں گھسنے پر مجبور کیا۔


روس کے ایک سیکورٹی اہلکار نے کہا کہ یوکرین کے چار سو اڑتیس فوجیوں کو مفرور کے طور پر روس میں پناہ دی گئی ہے۔روس نے اس ہفتے سرحد کے قریب فضائی مشقیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


روس کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن میں ایک سو لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔