قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام، اعتماد، پرامن بقائے باہمی اور برادرانہ ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

اقتصادی راہداری پاک چین آزمودہ دوستی کی مظہر ہے ،مرتضیٰ جاوید
05 اپریل 2017 (20:26)
0

قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام، اعتماد، پرامن بقائے باہمی اور برادرانہ ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمینYU ZHENGSHENG کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔
مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاک چین آزمودہ دوستی کی مظہر ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کو فوغ دینے کے ہمارے عزم کی عکاس ہے۔
معزز مہمان نے بین الپارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے کی مرتضیٰ جاوید عباسی کی تجویز کی تائید کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی روابط میں اضافہ کیا جائے گا۔


comments powered by Disqus