مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

File photo

افغانستان کیساتھ ویزا نظام جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،سرتاج
05 اپریل 2017 (20:07)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں امور خارجہ کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ویزا سسٹم کو جدید بنانے اور عوامی وفود کے تبادلوں میں اضافے کیلئے سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر سہولتیں بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ، پاکستان کے تعلیمی اداروں میں افغان طلباء کو سہولتوں کی فراہمی پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ تین ہزار وظائف دینے کے بعد افغان طلباء کی اعلیٰ تعلیم کیلئے مزید تین ہزار وظائف کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے پھر کہا کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تنازعے کے سیاسی حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔