دس افراد کو ستارہ امتیاز چار کو تمغہ امتیاز اور انیس کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

05 اپریل 2017 (19:51)
0

دس افراد کو ستارہ امتیاز چار کو تمغہ امتیاز اور انیس کو تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس سلسلے میں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے صدر ممنون حسین کی جانب سے پاکستان کے دفاعی اداروں میں کام کرنے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈ دیئے۔


comments powered by Disqus