پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے وفد کو پروگرام کے بارے میں بریف کیا

برطانوی پارلیمانی وفد کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرکا دورہ
05 اپریل 2017 (19:34)
0

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نےبدھ کو اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔
پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے وفد کو پروگرام کے بارے میں بریف کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بین الاقوامی ترقی کے محکمے سمیت اپنے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کے نادار لوگوں کی خدمت انجام دے رہا ہے۔
وفد کے شرکاء نے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جمہوریت اور سماجی تبدیلی کی گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر برطانوی سپیکر کا شاندار ڈیمو کریسی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔


comments powered by Disqus