ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے بدھ کواسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔

مشیرخارجہ نے ملائیشیا کے وفد کو دہشتگردی سے متعلق حکومتی کے اقدامات سے آگاہ کیا
05 اپریل 2017 (19:17)
0

ملائیشیا کے سابق وزیراعظمTUN ABDULLAH AHMED بداوی نے بدھ کواسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف کثیر جہتی فورمز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم کے کردار اور مسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر بھی غور کیا گیا۔
مشیر نے ملائیشیا کے وفد کو پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔