اسحق ڈار، ہیرلڈ فنگر نے دبئی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مشاورت میں معیشت کے مختلف شعبوں پر غور کیا گیا۔

پاکستان ،عالمی مالیاتی فنڈ  نےسالانہ مشاورت مکمل کرلی
05 اپریل 2017 (19:17)
0

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے معاہدے کی شق چار کے تحت سالانہ مشاورت کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز دبئی میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرلڈ فنگر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت میں معیشت کے مختلف شعبوں پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مشاورت کی کامیاب تکمیل سے توانائی، مالیات، خزانے اور سرکاری شعبے کے اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو مزید وسعت دینے کے حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مجموعی ملکی پیداوار میں مسلسل تیسرے سال بھی چار فیصد سے زائد کا اضافہ برقرار ہے۔