مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم آئندہ عام انتخابات میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تحریک انصاف کو مسترد کر دے گی

file photo

خیبرپختونخوا حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئی:مریم اورنگزیب
05 اپریل 2017 (17:37)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 25 لاکھ سے زائد بچے سکول نہیں جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ دس ہزار سکولوں میں بجلی کی سہولت نہیں ہے جبکہ سات ہزار سکولوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم آئندہ عام انتخابات میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تحریک انصاف کو مسترد کر دے گی۔


comments powered by Disqus