صدر آزاد کشمیر نے یہ بات بدھ کو مظفر آباد میں کمان اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے زیرتربیت افسروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

file photo

اقوام متحدہ ، بھارت کے جارحانہ عزائم کا سخت نوٹس لے:مسعود
05 اپریل 2017 (17:16)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو مظفر آباد میں کمان اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے زیرتربیت افسروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
آزاد کشمیر کے صدر نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ عزائم کا سخت نوٹس لے ۔
انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت سے جدوجہد آزادی کشمیر کو نئی تحریک ملی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے۔


comments powered by Disqus