پانچ خودکش حملہ آوروں نے پولیس کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنایااور ایک پولیس افسر کے گھر میں گھس گئے۔

عراق:تکریت میں خودکش حملوں میں22 افراد ہلاک،31 زخمی
05 اپریل 2017 (15:42)
0

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے تکریت میں خودکش حملوں میں بائیس افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہو گئے ہیں۔صوبہ صلاح الدین کے ایک عہدیدار کے مطابق گزشتہ رات تکریت میں پانچ خودکش حملہ آوروں نے پولیس کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنایااور ایک پولیس افسر کے گھر میں گھس گئے
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جبکہ دو حملہ آوروں نے خودکو دھماکوں سے اڑا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دس پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔


comments powered by Disqus