بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ قوم کے تعاون سے ہم اپنی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کردیں گے۔

مردم شماری کا عمل ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا:جنرل قمر جاوید باجوہ
05 اپریل 2017 (14:18)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ مردم شماری کا عمل ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا انعقاد قومی ذمہ داری ہے اور ان قربانیوں سے ہمارا عزم مزید پختہ ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے تعاون سے ہم اپنی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کردیں گے۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور فرض کی ادائیگی کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔


comments powered by Disqus