فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن نے سڑکوں سے برف ہٹا دی ہے۔

پاک چین سرحد آج کھولی جا رہی ہے
05 اپریل 2017 (13:55)
0

پاک چین سرحد آج سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول جا رہی ہے ۔پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت یہ سرحد معمول کے مطابق ہر سال 30 نومبر کو بند اور یکم اپریل کو دوبارہ کھول دی جاتی ہے ۔
ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے نے بتایا ہے کہ فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن نے سڑکوں سے برف ہٹا دی ہے اور اسے ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا ہے ۔