شام میں ممکنہ کیمیائی حملے پر غور کیا جائے گا جس میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس آج ہو گا
05 اپریل 2017 (13:19)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس آج ہو گا جس میں شام میں ممکنہ کیمیائی حملے پر غور کیا جائے گا ۔ اس حملے میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر حملے پر شدید عالمی ردعمل سامنے آیا ہے جس میں شام کی حکومت پر ان ہلاکتوں کا الزام لگایا ہے۔ شام میں حکام نے اس قسم کے ہتھیار وں کے استعمال کی تردید کی ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے فضائی حملے میں باغیوں کے ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جس میں زہریلی مواد سے بھری بارودی سرنگیں تھیں۔


comments powered by Disqus