بھارتی وزیراعظم دلفریب بیان بازی کے ذریعے کشمیری عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے:آسیہ اندرابی
05 اپریل 2017 (13:15)
0

مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دلفریب بیان بازی کے ذریعے کشمیری عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

سرینگرمیں جاری ایک بیان میں ادھم پور میں نریندر مودی کی تقریر کا حوالے دیتے ہوئے آسیہ اندرابی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے جس ٹنل کا افتتاح کیا ہے وہ قابض افواج کی مقبوضہ کشمیر کے لئے آزادانہ نقل وحملے کے لئے استعمال ہو گی۔
ادھر ، بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور اسلامک پولٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش کو سرینگر میں گرفتار کیا ہے۔اسلامک پولٹیکل پارٹی کے ترجمان نے اپنے چیئرمین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے محمد یوسف نقاش کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔


comments powered by Disqus