وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی سے متعلق قومی پالیسیاں وضع کی گئی ہیں۔

پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو اپنے اہداف کے طور پر اپنایا ہے:زاہدحامد
05 اپریل 2017 (12:59)
0

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو اپنے اہداف کے طور پر اپنایا ہے ۔آج اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف حکومت اور ویژن 2025 کے لئے اعلیٰ ترجیحات ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی سے متعلق قومی پالیسیاں وضع کی گئی ہیں۔