لبنانی وزیرنے کہاہے کہ عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں لبنان کے کاشتکاروں کی مدد کرے۔

سلامتی کونسل اسرائیل کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے نقشوں کی فراہمی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے:لبنان
05 اپریل 2017 (11:52)
0

لبنان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے جنوبی حصوں میں اسرائیلی جارحیت کے دوران بچھائی جانے والے بارودی سرنگوں کے نقشوں کی فراہمی کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے ۔
لبنان کے وزیر غازی زیٹر نے یہ بات بارودی سرنگوں کے بارے میں آگاہی اور انہیں ناکارہ بنانے میں مدد دینے سے متعلق عالمی دن کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے زمینی ، سمندری اورفضائی حدود کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور وہ ہماری سرزمین پر بارودی سرنگیں چھوڑ گیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں لبنان کے کاشتکاروں کی مدد کرے۔
بارودی سرنگوں سے متعلق مشاورتی گروپ کی رپورٹ کے مطابق 2012 تک لبنان میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں نوسو تیتیس افراد ہلاک اور دوہزار سات سواسی زخمی ہوئے۔


comments powered by Disqus