ذرائع ابلاغ تحریک آزادی کے جذبے کو تازہ کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں کرے:مریم
05 اپریل 2017 (09:50)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے سرکاری ذرائع ابلاغ پر زوردیاہے کہ آزادی کی سترویں سالگرہ کے موقع پر تحریک آزادی کے عظیم ولولے اور جذبے کو تازہ کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں ۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان کی آزادی کی ستر سالہ تقریبات کی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کررہی تھیں۔
مریم اورنگزیب نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جدید تصورات اورخیالات پرمبنی اعلیٰ اور معیاری پروگرام تیار کئے جائیں تاکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیاجاسکے۔
وزیرمملکت نے نوجوانوں میں سوچ اور فکر کی نئی روح پھونکنے اور پاکستان کے آئین سے آگاہی کے بارے میں خصوصی پروگرام نشر کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔