Thursday, 25 April 2024, 07:00:10 pm
ترکی کی روس اوریوکرائن کوکشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
December 05, 2021

File photo

ترکی نے روس کی فوجی تنصیب کے حوالے سے خدشات کے تناظر میں روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنی ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ایک بیان میں ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے صحافیوں کو بتایا کہ انقرہ بڑھتی سرحدی کشیدگی میں کمی کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس کے اپنے ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو ایک بار پھر ثالثی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی مزید بڑھنے سے تمام فریقوں کو نقصان ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.