Saturday, 20 April 2024, 12:33:03 am
کشمیری مودی حکومت سے اپنے چھینے حقوق کی واپسی کیلئے تیاررہیں:فاروق عبداللہ
December 05, 2021

File photo

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیری عوام کو کہا ہے کہ وہ مودی حکومت کی جانب سے چھینے گئے اپنے حقوق کی واپسی کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار رہیں۔سری نگر میں پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سات سو کسانوں کی قربانیوں کے بعد متنازعہ زرعی قوانین منسوخ کئے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیریوں کو بھی بھارتی حکومت کی جانب سے چھینے گئے اپنے حقوق واپس لینے کے لئے اسی طرح کی قربانیاں دینا ہوں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.