Friday, 29 March 2024, 01:09:08 pm
کشمیری تارکین وطن نے مسئلہ کشمیر پر آگہی پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،سردار مسعود
December 05, 2020

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعودخان نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستانی تارکین وطن برادری نے کشمیر مسئلے پر آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال خصوصا لاک ڈائون، مواصلات کی معطلی اور آبادی کے تناسب میں تیزی سے تبدیلی کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے معصوم عوام کو ان کے اپنے وطن میں حقیقی طور پر نظر بند کردیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.