Wednesday, 22 January 2020, 08:09:22 pm
پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں،تجزیہ کار
December 05, 2019

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ڈیجیٹل پاکستان ویژن سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ویژن کے ذریعے ملکی معیشت میں ترقی اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے قیام ڈیجیٹل آگاہی اور ڈیجیٹل طورپر خدمات کی فراہمی ڈیجیٹل پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا ویژن واضح ہے اور اس سلسلے میں حکومتی کوششیں قابل تعریف ہیں۔