Thursday, 27 June 2019, 06:56:20 am
حکومت ملک میں روزگار،معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے،صدر
December 05, 2018

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا کی سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن کی قیادت میں ایک وفد سے بدھ کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ حکومت نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو انصاف ' روزگار' معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کا عزم کررکھا ہے تاکہ انہیں ملک کے دیگر حصوں کے برابر لایا جاسکے۔ڈاکٹر عارف علوی نے اعتماد ظاہر کیاکہ ملک اب امن و خوشحالی کے قومی ہدف کے حصول کی راہ پر گامزن ہے۔