Wednesday, 12 December 2018, 10:22:42 am
وزیر خارجہ کی پاکستان میں ای کامرس کی ترقی میں فیس بک کے کردار کی تحسین
December 05, 2018

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتا ہے تاہم اظہار رائے کی آزادی کے تناظر میں توہین آمیز یا نفرت آمیز مواد قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں سرکاری پالیسی فیس بک کے نائب صدرSimon Milner سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیرخارجہ نے پاکستان میں ای کامرس کی ترقی میں فیس بک کے کردار کو سراہا۔ملاقات کے دوران نفرت آمیز مواد کی روک تھام اور فیس بک پر ای کامرس کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔Simon Milner نے کہا کہ یہ ان کا پہلا دورہ تھا اور پاکستانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتیں مفید ثابت ہو ئی ہیں۔