Friday, 29 March 2024, 06:18:19 pm
مقبوضہ کشمیر:جموں و کشمیر حریت رہنماؤں کاشمعیں روشن کرکے احتجاج
December 05, 2018

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر حریت رہنماؤں اور کارکنوں نے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے خلاف کل رات سرینگر میں شمعیں روشن کر کے احتجاج کیا۔

یہ مظاہرے مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے انسانی حقوق کا ہفتہ منانے کے اعلان کا حصہ ہیں۔مظاہرے کے شرکاء نے کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف سرینگر کے علاقوں Maisuma، Abi-Guzar اور Souraمیں شمعیں روشن کر کے پرامن احتجاج کیا۔ادھر پولیس نے شمعیں روشن کرنے کے احتجاج کے پرامن اختتام کے بعد وائس چیئرمین شوکت احمد بخشی، نور محمد کلوال، شیخ عبدالرشید اور محمد یاسین بٹ سمیت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.