Wednesday, 12 December 2018, 09:46:19 am
حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور مدد فراہم کریگی،وزیر خارجہ
December 05, 2018

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبائی حکومت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور مدد فراہم کریگی۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو جلد سے جلد پورا کرنے کیلئے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کے مسئلے کو کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔