Wednesday, 12 December 2018, 11:21:12 am
بڑھتی ہوئی آبادی کو جنگی بنیادوں پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے،تجزیہ کار
December 05, 2018

وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے کیونکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کی معیشت کیلئے خطرہ بن رہی ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو جنگی بنیادوں پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے دیگر تجزیہ کاروں نے کہا کہ بڑی آبادی معیشت کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور یہ بہترین وقت ہے کہ عوام کو بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات سے آگاہ کیا جائے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر ھما بقائی، ڈاکٹر اعتزاز احمد، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، ڈاکٹر انیلا کمال اور طاہر بشارت چیمہ شامل تھے۔