Tuesday, 16 April 2024, 01:32:38 pm
امریکہ کو احساس ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں:تجزیہ کار
December 05, 2018

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس بات کا احساس ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لئے پاکستان کا تعاون انتہائی اہم ہے۔تاہم تجزیہ کاروں نے تجویز دی کہ پاکستان کو طالبان کو قائل کرنے کے لئے امریکہ کی درخواست پر احتیاط سے کام لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے اچھے تعلقات وقت کا تقاضا ہیں۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ امریکہ افغان جنگ سے تنگ آچکا ہے اور وہ اب ملک سے نکلنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کے حل کیلئے تمام فریقوں سے مشاورت کی جانی چاہیے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر ھما بقائی، ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل رضا محمد خان، عبداللہ گل، ڈاکٹر فرحت حق، ریٹائرڈ میجر جنرل اعجاز اعوان اور ڈاکٹر فاروق حسنات شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.