Thursday, 25 April 2024, 08:05:46 pm
صوبائی کابینہ کی پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری
November 05, 2019

 پنجاب کی کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزار انیس میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

 یہ منظوری آج لاہور میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

 ترامیم کے تحت سیاسی جماعتوں اور انتخابی گروپوں کو مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی جبکہ اقلیتیں بھی اب جنرل نشستوں پر ووٹ ڈالنے کی اہل ہوں گی۔

پنجاب کی کابینہ نے پنجاب ویلج پنچایت اور نیبر ہڈ کونسلز ایکٹ دوہزار انیس اور پنجاب ڈیمارکیشن آف لوکل ایریاز  رولز دوہزار انیس کی منظوری دی ۔

 ترامیم کے تحت صوبے  بھر میں کل چار سو پچیس مقامی حکومتیں قائم کی جائیں گی۔

 صوبائی کابینہ نے پنجاب میونسپل سروس پروگرام میں تبدیلیوں کی بھی منظوری دی جس کے تحت مقامی حکومتیں شاہراہوں کی تعمیرات و مرمت کی سکیموں پر عملدرآمد کراسکیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.