Thursday, 25 April 2024, 02:09:37 am
کینیڈا کی حکومت کی خیبرپختونخوا پولیس کو 500 بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی فراہمی
November 05, 2019

 کینیڈا کی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کو پانچ سو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ فراہم کئے ہیں۔

 آج پشاور میں انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان نے یہ جیکٹس وصول کیں۔

 تقریب میں موجود صوبائی وزرا سلطان محمد خان اورشوکت یوسفزئی نے پولیس کو حفاظتی جیکٹوں کی فراہمی پر کینیڈا کی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی عظیم قربانیوں کے بعد صوبے میں امن بحال ہوا ہے۔

 شوکت یوسفزئی نے کہاکہ رکاوٹوں کےباوجود حکومت نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے طور خم پر پاک افغان سرحد کھول دی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.