Tuesday, 13 November 2018, 09:27:10 am
سردار خالد ابراہیم خان راولا کوٹ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک
November 05, 2018

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم خان کو پیر کے روز ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں راولا کوٹ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

مرحوم خالد ابراہیم کا نماز جنازہ صابر شہید سٹیڈیم راولا کوٹ میں ادا کی گئی جس میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان، کابینہ کے اراکین، ممبران قانون ساز اسمبلی اور حکومت کے دیگر اعلیٰ عہدیداران، مرحوم کے عزیز و اقارب اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔